سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سزائے موت پانے والے مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں، جن مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں محمد شعبان ولد محمد انور بھی شامل ہیں، محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

محمد عمران ولد فقیر محمد کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی جس نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔صدر مملکت نے محمد افضل ولد محمد اصغر علی کی اپیل بھی مسترد کر دی، محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کرنے والے محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا، واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاوٴں کو معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

Comments are closed.