دو ماہ بعد دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جاؤں گا

50 / 100

فائل:فوٹو

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقررہ مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے خود کو سیاست سے دور رکھا ہے دو ماہ بعد دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جاؤں گا۔

واشنگٹن میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عہدے کی مقررہ مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا اظہار پہلے بھی کیا جا چکا ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج نے خود کو سیاست سے دْور رکھا ہے۔لاغر ملکی معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کوئی سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف آرمی سٹاف نے آج امریکہ کے دورے کے دوران جنرل لائیڈ جیمز آسٹن  (ریٹائرڈ) سیکریٹری دفاع جیکب جیرمیا سلیوان، قومی سلامتی کے مشیر اور وینڈی روتھ شرمین – ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیاآرمی چیف نے تعاون پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اہم ہوگی۔

ملاقات میں اتفاق کیاگیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی طویل تاریخ ہے اور اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے بہتری کو جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیااور کہا کہ پاکستان متاثرین کے خاندانوں کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتا ہے کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اسی طرح کے اثرات سے دوچار ہے۔

ملاقات میں اتفاق کیاگیا کہ افغانستان سمیت اہم بین الاقوامی مسائل پراور انسانی بحران سے بچنے اور خطے میں امن و استحکام کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.