معروف گجراتی لوک گلوکارہ ویشالی بلسارا کی لاش مل گئی

45 / 100

فائل :فوٹو

بھارتی گجرات: معروف گجراتی لوک گلوکارہ ویشالی بلسارا کی لاش ان کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے شہر ولساڑ میں گلوکارہ ویشالی بلسارا اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

گلوکارہ بلسارا میں اپنے شوہر کہساتھ مقیم تھیں جہاں وہ اپنی گاڑی میں گھر سے باہر نکلی تھیں ، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی واپس نہ لوٹنے پر ویشالی بلسارا کے شوہر ہریش نے پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلوکارہ کی گاڑی ڈھونڈ نکالی جس میں وہ مردہ حالت میں ملیں لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ ویشالی بلسارا کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔

بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی موت کی تحقیقات کے لیے آٹھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقے میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز حاصل کرلی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ویشالی 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں ہریش اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ویشالی اپنے شوہر کے ساتھ گجرات اور آس پاس کے شہروں میں کنسرٹ کرتی تھیں۔

Comments are closed.