یورپی یونین سفیرکاپاکستان سے منفرد انداز میں والہانہ محبت کااظہار

45 / 100

اسلام آباد:یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشنِ آزادی کے موقع پرانوکھے انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہار کر دیا۔

پاکستان میں یورپی یونین کی جانب سے تعینات کردہ سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشن آزادی کے موقع پر مناسبت سے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کااظہار کر دکھایا۔

سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے75 ویں یوم آزادی پر شہنائی پر قومی ترانہ بجاکر پاکستان سے اپنی محبت کااظہار کیا، ڈاکٹر رینا نے اس موقع پر سبز اور ہرے رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے۔

یورپی یونین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی شہنائی بجانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/EUPakistan/status/1557631335782666241?s=20&t=bp3qOgeevIZjV4Jtm-iGzw

یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان اوریورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں اور جشن آزادی جیسے خوشی کے لمحات میں پاکستان کے ساتھ بھرپور جشن منا رہے ہیں۔

Comments are closed.