عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے،شیخ رشید

45 / 100

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کی بجائے 62 وزراء لگائے جن میں 17 بے محکمہ ہیں۔سٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو تشویش ناک ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور بجلی کا بل دے نہیں سکتے۔آج3بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔

Comments are closed.