بھارتی پولیس اہلکار کی ناقص کھاناملنے پر دہائیاں ،ویڈیو وائرل

8 / 100

ممبئی :بھارتی پولیس اہلکار اپنے محکمے کی جانب سے ملنے والے کھانے پر زارو قطار روپڑا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی پولیس اہلکار منوج کمار کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اسے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو دیے جانے والے کھانے پر دہائیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں کانسٹیبل منوج کمار کو ہاتھ میں کھانے کی پلیٹ لیے زارو قطار روتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں سوکھی روٹیاں اور دال دیکھی جاسکتی ہے۔

منوج کمار کا کہنا تھا کہ اسے دئیے جانے والے کھانے کا معیار اتنا خراب ہے کہ اسے کتے بھی نہیں کھاسکتے جس کی شکایت اس نے اعلیٰ حکام سے بھی کی لیکن اس کی دہائی سننے والا کوئی نہیں بلکہ اس کے برعکس اس پر دباوٴ ڈالا گیا‘۔

وائرل ویڈیو میں بھارتی پولیس اہلکار نے کہا کہ جب اس معاملے کی شکایت ڈی جی پی سے کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے پی ایس او نے انہیں فون کاٹنے کا مشورہ دیا بصورت دیگر نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی گئی۔

دوسری جانب ریزرو پولیس لائنز کے حکام نے غلطی تسلیم کرنے کے بجائے منوج کمار کی ویڈیو کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منوج طلاق کے بعد پریشان ہیں۔تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیروزآباد پولیس نے کھانے کے معیار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.