بھارت ،ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت میں ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں 42 سالہ بندو اور ان کے 24 سال کے بیٹے وویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ خاتون نے چوتھی اوران کے بیٹے نے تیسری مرتبہ میں امتحان پاس کیا۔

بندو نے لوئر ڈویڑنل کلرک (ایل ڈی سی) کا امتحان 38 رینک کے ساتھ جبکہ ان کے بیٹے نے 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔

خاتون کے بیٹے وویک کا کہنا تھاکہ ہم ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک ساتھ امتحان بھی پاس کرلیں گے۔یہ ہمارے پورے خاندان کے لئے غیر معمولی خوشی کا لمحہ ہے۔

Comments are closed.