وزیراعظم اور آرمی چیف کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد

54 / 100

اسلام آباد:وزیراعظم اور آرمی چیف کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک بادوزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کامن ویلتھ یمز میں ارشد ندیم کو جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح بیدار ہوتے ہی بہت خوشی کی خبر سنی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

Comments are closed.