پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ ،بھائی بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق

52 / 100

پشاور: پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ ،بھائی بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے 3 افراد زخمی ہیں جنھیں اسپتال پہنچا دیا گیاہے ۔

پاکستان تحریک انصا ف کے رکن خیبر پختونخوااسمبلی ملک لیاقت لوئر دیر میں اپنے گھر جارہے تھے راستے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

حملے میں رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت شدید زخمی ہو گئے جب کہ ان کا بھائی ، بھتیجا ، ایک پولیس اہلکار اور لیوی اہلکار افراد جاں بحق ہوئے۔

ملک لیاقت سمیت دیگر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا،وزیراعلیٰ محمود خان نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

زخمیوں کی طبی امداد کی ہدایت وزیراعلی خیبر پختونخوا کا جاں بحق اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور اظہار ہمدردی ، زخمیوں کی صحت یابی کےلئے دعا کی ہے۔

جاری ہے

قاتلانہ حملہ لویر دیر کے تحصیل لعل قلعہ میدان حدود تھانہ زیمدارہ کے بمقام پر کیا گیا، نامعلوم افراد نے گل ملک لیاقت علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کی.

فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل نصیر، لیوی کانسٹیبل باچہ روان، ایم پی اے لیاقت کے بھائی محمد عالم اور ان کا بھتیجا یاسیر جاں بحق ہوگئے.

شدید زخمیوں میں ایم پی اے ملک لیاقت علی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ ان کے سیکریٹری شعیب خان، شاکر اللہ بعمر 26 سال اورحذیفہ بی بی عمر 14 سال بھی زخمی ہیں.

قاتلانہ حملے کے بعد ایم پی اے سمیت دیگر زحمیوں کو تیمرگرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا.

Comments are closed.