ادویات کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے بلوچستان روانہ

55 / 100

فوٹو:نیٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ادویات کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے بلوچستان روانہ کردی گئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق دوسری بڑی ادویات کی کھیپ عاشورہ کے فوری بعد روانہ ہو گی جبکہ پمز ہسپتال سے 12 رکنی ڈاکٹر کی ٹیم بھی بلوچستان روانہ کردی گئی ہے

انہوں نے بتایا کہ پہلی کھیپ میں بخار، نزلہ، زکام، اور آنکھوں کی بیماری اور وبائی امراض سے بچاو اور دیگر ادویات شامل ہیں، وفاقی وزارت صحت اور ماتحت ادارے صوبای حکومت کے ساتھ ملکر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنار ہے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق بچوں کیلئے دست اسحال، ٹائیفائیڈ، اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین بھی پہنچا دی گئی ہے، بچوں کو بیماروں اور وبا سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Comments are closed.