ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.25 فیصد تک جاپہنچی، 673 نئے مریض رپورٹ

46 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہرمیں شدت آنے لگی ، مزید 673 نئے مریض رپورٹ جبکہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.25 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 735 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 673افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اب بھی 169 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.