دورہ نیوزی لینڈ، سلمان آغا ٹیم میں برقرار، شان مسعود کو جگہ نہ ملی ،حارث کی واپسی

50 / 100

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ، سلمان آغا ٹیم میں برقرار، شان مسعود کو جگہ نہ ملی ،حارث کی واپسی ، ایشیا کپ کےلئے حیدر علی کو پھر آزمانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
پی سی بی نے دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا،حارث روف اور حیدر علی کو پھر موقع دیاگیا ہے ۔

نیوزی کے خلاف تین میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

ایک روزہ میچزکی ٹیم

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

حسن علی خراب فارم کے باعث آوٹ ہوگئے جب کہ شاہین شاہ فٹنس مسائل سے جان چھڑانے کے بعد دونوں ٹیموں میں شامل کئے گئے ہیں تاہم شاہین آفریدی ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعدان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے. 

بتایا گیاہے کہ عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے جب کہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

چیف سلیکٹرمحمد وسیم نے کہا کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں لہٰذا انہوں نے کپتان اور کوچ کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔
حسن علی کے حوالے سے کہا کہ ان ٹورز میں آرام دیا گیا ہے اور ا ن کی جگہ نسیم شاہ کوپہلی مرتبہ قومی وائٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

محمد وسیم کہتے ہیں وہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں لہٰذا ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ باؤلنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، اس دوران وہ 50 اوورزپر مشتمل دوپریکٹس میچز کھیلیں گے،ٹیم بارہ اگست کو نیدر لینڈ جائے گی ۔

Comments are closed.