عازمین خانہ کعبہ کو چھو اورحجراسود کوبوسہ دے سکیں گے

45 / 100

مکہ مکرمہ : کعبہ شریف کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ عازمین کعبتہ اللہ کو چھو اورحجراسود کوبوسہ دے سکیں گے

حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق خانہ کعبہ شریف کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب عازمین کعبتہ اللہ کو چھو سکیں گے،حجراسود کوبوسہ دے سکیں گے اورحطیم میں داخل ہوسکیں گے۔رکاوٹیں ہٹنے کے بعد عازمین کی بڑی تعداد نے خانہ کعبہ کوچھو کر دعائیں کی اورنمازاورنوافل ادا کئے۔

خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے حکم پرہٹایا گیا ہے۔

Comments are closed.