چین کی دھمکی کے باوجود نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں

53 / 100

فوٹو : ٹوئٹر نینسی پلوسی 

تائیوان: چین کی دھمکی کے باوجود نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے استقبال کیا۔

نینسی پلوسی کے تائیوان پہنچنےکے فوری بعد بیجنگ کی طرف سے ردعمل میں اسے دونوں ممالک کے تعلقات کےلئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

نینسی پلوسی ملائشیا سمیت چار ایشیا ئی ممالک کے دورے پر ہیں اوراب تائیوان پہنچی ہیں پیلوسی کےوفد کے ہمراہ تائیوان کے مرکز میں سونگشن ہوائی اڈے پر یو ایس ایئر فورس کے طیارے سےاتریں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کاتائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو اور تائیوان میں امریکہ کے اعلیٰ نمائندے سینڈرا اوڈکرک نے ان کا استقبال کیا۔

امریکی فوجی طیارہ پر تائیوان پہنچنے والی نینسی پلوسی کا پچیس سال بعد ایک ایسے دورے پر ہیں جو تعلقات کو نئی طرف دھکیل رہاہے۔

نینسی پلوسی کوالالمپور میں ملائشین حکام کے ہمراہ

اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چار ایشیا ئی ممالک کے دورے پر ہیں اور تائیوان پہنچنے کی خبروں پرچین نے دورے سے قبل خبر دار کیا تھا۔

چینی دفتر خارجہ کی طرف سے فوج متحرک کرنے کے بیان کے ساتھ ساتھ کہا گیاہے کہ کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری طرف امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انتونی بلنکن نے نینسی کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہےتاہم ان کی حفاظت کےحوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے.

عالمی میڈیا کے مطابق چینی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہں بیٹھیں گیے. 

ترجمان چینی دفتر خارجہ زو لی جین کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا،چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیزکیا۔

تائیوانی حکام کی طرف سے بتایاگیا تھا کہ نینسی پلوسی ایک روزہ دورے پر تائیوان پہنچیں گی تاہم اس حوالے سے وقت اور دن کا تعین نہیں کیاگیا تھا۔

Comments are closed.