انصاف، ترقی ، کامیابی عمرفاروق کے نظام سے ملے گی، قاضی ہارون الرشید

52 / 100

راولپنڈی:ناظم اعلیٰ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راولپنڈی قاضی ہارون الرشید نے کہاہے کہ عوام اور حکمران خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصاف اور کردار اپنائیں،انصاف، ترقی ، کامیابی عمرفاروق کے نظام سے ملے گی، قاضی ہارون الرشید کا بیان

اسلام آباد کی جامع مسجد رشید میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا قاضی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق کی زندگی اور سیرت کو ہمیں اپنانا ہوگا.

انھوں نے کہا کہ اسکے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکیں گے ہم عوام اور حکمرانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ حضرت عمر فاروق کی سیرت اور کردار کو اپنی زندگیوں میں لائیں.

قاضی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر یہودی و نصاریٰ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کےقانون کو اپنا کر نظام انصاف لے آئے کامیابی و کامرانی حاصل کرلی تو کیا وجہ ہے کہ مسلمان عمر فاروق کی زندگی اور کردار کو اپنا کر کامیابی حاصل نہ کرسکیں.

ناظم اعلی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راولپنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مثالی نظام کے لیے حضرت عمر فاروق کے نظام حکومت کو لاگو کرنا ہوگا جس سے انصاف ترقی اور کامیابی ہمیں مل سکے گی.

Comments are closed.