پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4.1 سے شکست

55 / 100

برمنگھم: پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4.1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،جنوبی افریقہ کے خلاف آخری منٹ میں گول کرکے شکست سے بچنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف مات کو نہ ٹال سکی۔

کیویز ٹیم نے چار ایک کے واضح فرق سے پاکستان کو ہرادیا،انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں کےہاکی ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ کھیلا گیا۔

میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی. نیوزی لینڈ کی جانب سے سترویں او اٹھارویں ویں منٹ میں انگلس نے لگاتار دو گول کئے۔

تینتالیسویں منٹ میں تھمس نےبال کو گو ل پوسٹ میں ڈالا جب کہ کھیل کے آخری منٹ میں لین نے گول سکور کیا.

پاکستان کی جانب سے واحد فیلڈ گول غضنفر علی نے سکور کیا، پاکستان اپنا تیسرا میچ 3 اگست کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

واضع رہے نیوزی لینڈ ورلڈ رینکنگ نمبر پر 9ویں پر ہے جبکہ پاکستان کی ورلڈ رینکنگ 18 ویں نمبر کی ہے.

Comments are closed.