حکومت نے پٹرول 3 روپے 5 پیسے سستا، ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا

55 / 100

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے پٹرول 3 روپے 5 پیسے سستا، ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا فی لیٹرکمی کا اعلان کیا گیا ہے.

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول 3روپے 5پیسے سستاہو کر نئی قیمت 227روپے 19پیسے مقرر کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 95پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 244روپے95پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4روپے 62پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201روپے07پیسے ہوچکی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی اورنئی قیمت 191روپے 32پیسے مقرر کی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی تحریر کیا ہے۔

Comments are closed.