دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

55 / 100

لاہور : پاکستان کے دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا، سری لنکا میں ٹیم کی کارکردگی پیش نظر رکھی جائے گی.

بتایا گیا ہے کہ روٹرڈم روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ چھ سے گیارہ اگست سے تک لاہور میں لگایا جائے گا۔

تمام کھلاڑی پانچ اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے۔کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے.

قومی اسکواڈ گیارہ اوربار ہ اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدر لینڈز روانہ ہوگا۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز سولہ اگست کو روٹر ڈم میں شروع ہوگی۔

Comments are closed.