حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی ،فواد چودہدری

45 / 100

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودہدری نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا۔

رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اب ان پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جو پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی، اوور سیز اور عام پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں، ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔

Comments are closed.