مون سون سیزن، سندھ بھر میں ملیریا کے رواں سال 49 ہزار 111 کیسز رپورٹ،محکمہ صحت سندھ

46 / 100

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون سیزن میں مچھروں کی بھرمار ہو گئی، رواں سال ملیریا کے 49 ہزار 111 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ملیریا کے رواں سال 49 ہزار 111 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ کیسز عمر کوٹ میں 4781 اور بدین میں4301 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کا ضلع جنوبی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 292 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی 62 ، ضلع کورنگی 54 ، ضلع ملیر 48 ،ضلع غربی 59 اور ضلع شرقی میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ملیریا اور بخار سے رواں سال سندھ میں کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم احتیاط پھر بھی ضروری ہے۔

Comments are closed.