ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا

45 / 100

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ 371 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 13ہزار 439کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے371 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ اس دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض جان کی بازی ہارگیاجبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 184 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.