پاکستان 218 پر آؤٹ، بابراعظم. کی سنچری، سری لنکا کی دوسری اننگز جاری

59 / 100

گال: پاکستان 218 پر آؤٹ، بابراعظم. کی سنچری، سری لنکا کی دوسری اننگز جاری اور نسیم 5رنز پر ناٹ آؤٹ ، کپتان میزبان ٹیم کی سبقت کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، نسیم شاہ بغیر رن بنائے 39 بالز کھیلیں، دوسرے دن چائے کا وقفہ ہو گیا. 

اتوار کی صبح اظہر علی کل کے اسکور میں اضافہ کئے بغیر 3 رنز پر ہی آوٹ ہوئے، رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.

سلمان آغا اور محمد نواز 5،5رنز بنا سکے، بابراعظم 65 رنز پر کھیل رہے ہیں.

سری لنکا کی پہلی اننگز 222 رنز پر تمام ، پاکستان 24 رنز پر 2 آوٹ، امام الحق نے 2 اور عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابراعظم ایک اور اظہر علی 3 رنز پر کھیل رہے ہیں.

سری لنکا کی طرف سے چندیمل 75 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہےان کے علاوہ تھکشاندہ نے آخری وکٹ پر 38 رنز بنائے.

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ نے 4، حسن علی اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1548285525303234561?t=N-5zZ6c6Iy6OCkS3uroxug&s=19

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جارہاہے ، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ شروع ہونے سے پہلے کیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے گال میں کھیلا جارہا ہے ۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوا اور 90اوورز کا ہر دن کھیل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا، ابھی تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی، نہیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔

http://

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا، واضح رہے سری لنکا کے خراب حالات کے باوجودپاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ جاری رکھنے اور سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیاہے۔

Comments are closed.