فرح گوگی کونیب نے 20 جولائی کو طلب کرلیا

53 / 100

لاہور: فرح گوگی کونیب نے 20 جولائی کو طلب کرلیا، نیب نے فرحت شہزادی (گوگی)، ان کے شوہراحسن جمیل، چودہری مجید و دیگر 19 افراد کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں فرحت شہزادی (گوگی) اور ان کے شوہر سمیت دیگر کو طلب کیاہے۔

نیب لاہور کے مطابق فرح خان کو 20 جولائی کوخاندان کے کسی مرد کے ہمراہ ٹھوکرنیاز بیگ دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

فرحت شہزادی ( گوگی ) کے شوہر احسن اقبال جمیل کو بھی 20 جولائی کو ہی نیب لاہور آفس طلب کیاگیا ہے۔

اسی کیس میں شاندانہ اعوان، محمد نعیم، وقاص رفعت، ساجد حسین، احمد منصور، اسد مجید ، حامد حمید، شہزاد احمد، انوار الحق اور ناصر نوازکو بھی طلب کیا گیا ہے.

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرح خان اور دیگر کے خلاف ناجائز اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی انکوائری کر رہے ہیں فرح خان 20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے فرحت شہزادی کے نوٹس کا جواب دے دیا

فرحت شہزادی کے قانونی نوٹس کا پنجاب کے وزیر داخلہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے جواب دے دیا ہے فرح خان عطاتارڑ کو 6 ارب روپے کے ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھیجا تھا۔

عطا تارڑ کے وکیل نے کہا کہ فرح خان پہلے بھی ہر جگہ فرح گوگی کے نام سے مشہور ہے، فرح خان کے میرے موکل عطا تارڑ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

وکیل کا موقف تھا کہا کہ فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے، فرح خان نے احسن جمیل گجر اور بشریٰ بی بی کے ساتھ کرپشن کے الزمات ہیں۔

Comments are closed.