ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصدہوگئی

54 / 100

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصدہوگئی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر جاری ہے ۔چوبیس گھنٹے کے دوران 236 نئے مریض سامنے آگئے

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 191 ٹیسٹ کئے گئے اس دوران 236 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے ۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.55 فیصد رہی۔

Comments are closed.