آسٹریلیا 364 پر آوٹ، سری لنکا کے 2 وکٹوں پر 184 رنز

46 / 100

گال : گال ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کل کے اسکور میں 66 رنز کے اضافہ کے بعد 364 پر آوٹ ہوگئی۔دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا توسری لنکا کے دو وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز تھے۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم کی بقیہ 5 وکٹیں جلدی گر گئیں،اسٹیو اسمتھ دوسرے دن بھی وکٹ پر ڈٹے رہے۔

تاہم ان کا ساتھ کسی نے نہ دیا وہ145 رنز پر ناٹ آوٹ رہے،کیری 28، سٹارک 1، کمنزاورلائن 5،5 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔یوں پوری ٹیم 364پر پویلین لوٹ گئی۔

میزبان سری لنکا کی پہلی وکٹ12 رنز پر گری اس کے بعد کورونا رتنے اور کوشل مینڈس کے درمیان152 رنزکی شراکت ہوئی۔

رتنے 86 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے تاہم مینڈس 84 رنز پر کھیل رہے ہیں ان کے ساتھ انجیلو میتھو 6 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔

پہلے دن آسٹریلیانے 5وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے تھے جس میں اسمتھ اور مارنس کی سنچریاں شامل تھیں۔

Comments are closed.