وزیراعلیٰ کا انتخاب،پنجاب اسمبلی کااجلاس 22 جولائی کوطلب

55 / 100

لاہور: وزیراعلیٰ کا انتخاب،پنجاب اسمبلی کااجلاس 22 جولائی کوطلب، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے 22 جولائی کی شام کو4 بجے اجلاس طلب کیاگیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلئے اجلاس بلایا ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا پنجاب اسمبلی کا وزیراعلی کے انتخاب کے لئے اجلاس 22جولائی کو شام چار بجے ہو گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹفیکشن کے مطابق اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے اور اجلاس پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہی ہوگا۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا وزیراعلی کے انتخاب کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہًی کا کہنا ہے ایوان میں فیئر اینڈ فری ماحول کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Comments are closed.