عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے سپریم کورٹ پہنچ گئے

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے سپریم کورٹ پہنچ گئے اور اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا ہے۔

عمران خان کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ای وی ایم اور اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم کرنے کی قانون سازی واپس کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کاربنائے، الیکشن کمیشن اور دیگر کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیرآئینی قراردے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم کو ختم کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

موجودہ حکمران اتحاد نے ای وی ایم مشین پر پہلے ہی اعتراضات اٹھائے تھے جب کہ بعد میں جب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت میں آئی تو سابق دور کی قانون سازی میں ترمیم کردی گئی۔

Comments are closed.