شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے

56 / 100

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا گیا۔فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

Comments are closed.