ایران اور متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے

42 / 100

ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے، لزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں
یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔
ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔
ادھر دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں ۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

Comments are closed.