کورونا کیسز میں اضافہ،2افراد جاں بحق، ماسک پہننالازم قرار

51 / 100

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ،2افراد جاں بحق، ماسک پہننالازم قرار، سفر کے دوران ماسک کی پابندی کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر کیاگیا۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے پولی کلینک اسلام آباد میں پولیومہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرےت ہوئے کہا کہ کورونا کیسزبڑھنے کے باعث سفر کے دوران ماسک پہننا لازم کردیاہے۔

وزیر صحت قادر پٹیل کہتے ہیں کوشش کررہے ہیں سفر کے دوران ماسک پہننے کی پابند ی ہو سکے، قادر پٹل نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کااظہارکیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے گی، وزیرصحت نے پولیو کے خاتمہ کےلئے بارہ اعشاریہ چھ ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاہے، ہم ملک سے پولیو کامکمل خاتمہ چاہتے ہیں.

وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا کہ اومی کرون سے بچنے کیلئے سب احتیاط کریں، وینٹی لیٹرز پر بھی دو ہی مریض ہیں کچھ خطرے کی بات نہیں،قادر پٹیل عید کے حوالے سے بھی مویشی منڈیوں سے متعلق گائیڈ لائنز دی ہیں۔

ادھرکراچی میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 23 فیصد ہوگئی،قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عوام سے دوران سفر ماسک پہننے کی اپیل کردی۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے بعض شہروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا۔

این ایچ اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اندرون ملک پروازوں ، ریلوے اور بسوں میں دوران سفر عوام کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کی تشخیص کے لیے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 382 مثبت رپورٹ ہوئے۔

مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 84 کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.