شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 7دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

55 / 100

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 7دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید ہوئے، دونوں اہلکار جھڑپ میں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں شہدا میں 44 سال کے صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئےکلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

Comments are closed.