آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعلٰی ترین سعودی اعزاز سے نوازا گیا

56 / 100

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعلٰی ترین سعودی اعزاز سے نوازا گیا،چیف آف آرمی اسٹاف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع نے جدہ میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

اس دوران دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے
اس دورے کے حوالے سے آگا ہ کیا۔

http://

ان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کی قیادت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل پوری قوم اور وطن کے لیے اعزاز ہے، سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ، افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Comments are closed.