سانحہ کرائسٹ چرچ، ایبٹ آبادکے شہیدنعیم رشیداوربیٹےکی میتیں ورثاکےحوالے

اسلام آباد(زمینی حقائق )کرائسٹ چرچ سانحے میں ایبٹ آباد  کے شہید باپ بیٹا نعیم رشید اور طحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

نعیم راشد کی والدہ اور بھائی بھی نیوزی لینڈ میں ہیں ،مقامی نوجوانوں کی طرف سے سانحے میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے باپ بیٹے کو منفرد انداز میں خراج تحسین کیا۔ 

نوجوانوں نے ماووری قبائل کے جنگی رقص ہاکا پیش کیا۔جنگی رقص میں ہکا میں نوجوان سینہ ٹھوک کر پاوں زمین پر مارتے اور دشمن کو للکارتے ہیں۔

دونوں شہدا کی میتوں کو پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹا گیا تھا اس مو قع پرنعیم رشید کی والدہ بیوہ اور بھائی بھی موجود تھے۔

Comments are closed.