چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کو چھوڑ کر حکومت سے ہاتھ ملا لیا

54 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کو چھوڑ کر حکومت سے ہاتھ ملا لیا، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی.

ملاقات کے حوالے سے سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کے علاوہ نئی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ 2022-23 پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ قومی حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

اس سلسلے میں آئندہ بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر قوم کو معاشی بحران سے نکالنا ترجیح ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جاتے جاتے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا، جسے ختم کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔

Comments are closed.