ایشیا کپ، پاک بھارت افتتاحی میچ سخت مقابلے کے بعد برابر

جکارتہ(ویب ڈیسک) ایشیا کپ، پاک بھارت افتتاحی میچ سخت مقابلے کے بعد برابر ہو گیا، پاکستان ٹیم نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے شکست ٹال دی.

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت کو میچ کے آخر تک ایک گول کی برتری حاصل تھی مگر کھیل کے آخری منٹ میں پاکستان کے رانا عبدالوحید نے گول کیا.

پہلا کواٹر میں دونوں ٹیموں کو پینالٹی کارنر ملے لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکیں، بعد میں
بھارت کو ملنے والے تیسرے پینالٹی کارنر کو کارتی سلوام نے گول میں بدل دیا اور ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

میچ کے دوسرے اور تیسرے کواٹر میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے مواقع ملے لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکیں، پاکستان کی فارورڈ لائن نے گول کرنےکےکئی آسان مواقع ضائع کر دئیے.

چوتھے اور آخری کواٹر میں پاکستان نے بہتر کھیل پیش کیا، میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے رانا عبد الوحید نےگول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

پاکستانی گول کیپر اکمل حسین نے کئی یقینی گول روک کر بھارت کے اسکور کو آگے بڑھنے نہ دیاپاکستانی گول کیپر اکمل حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کل انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

Comments are closed.