ویرات کوہلی کی پاکستان آمد پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) ویرات کوہلی کی پاکستان آمد پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کی پاکستان آمد کا علم نہیں،کوہلی کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ویرات کوہلی اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا، خیال رہے کشمئر پریمئیر لیگ کے صدر نے ویرات کوہلی کو اپنی لیگ میں شامل کرنے کااعلان کیاتھا۔

ویرات کوہلی کے حوالے سےکے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی چاہیں تو بحیثیت کھلاڑی کشمیر پریمیئرلیگ کا حصہ بنیں یا بطور مہمان خصوصی میچز میں شرکت کریں، ہم کے پی ایل کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر بھی لیگ کا حصہ بنیں،کے پی ایل سیزن ٹو میں دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے غیر ملکی کم آئے تھے۔

Comments are closed.