عمران خان نے اپنے پرستار بچے ابوبکرکی دیرینہ خواہش پوری کردی، گلے لگا لیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )عمران خان نے اپنے پرستار بچے ابوبکرکی دیرینہ خواہش پوری کردی، گلے لگا لیا، بچہ قائد کو سامنے دیکھ کر جذبات پر قابو نہ پا سکا اور آنسو بہاتا رہا۔

کپتان سے جذباتی وابستگی کے مناظر بنی گالہ میں نظر آئے جب خیبرپختون خوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے لڑکے ابوبکر نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرلی۔

نوعمر پرستار ابوبکر عمران خان سے ملاقات کے لیے ایبٹ آباد جلسے میں آیا تھا، تاہم اس کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی تھی، جس پر وہ زار وقطار رویا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

http://

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی قیادت نے ابوبکر کی عمران خان سے ملاقات کرادی، اس موقع پر ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی تحفے میں دی، اور اپنی قمیض پر عمران خان کا آٹو گراف بھی لیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نویں جماعت کے طالب علم ابو بکر کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ملاقات کے لیے بنی گالہ بلا یا تھا اور ملاقات میں اس کی حوصلہ افزائی کی۔

عمران خان نے بچے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے اسے بنی گالہ میں بلالیا، بچہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوا، اس نے عمران خان سے آٹو گراف بھی لیا۔

Comments are closed.