شیخ رشید کی وگ اتار کرلانے والے کےلئے50 ہزار روپے انعام

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے شیخ رشید پر ذاتی نوعیت کے حملے کرنا شروع کردیئے ہیں اس کااظہار بھی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

حنیف عباسی نےراولپنڈی میں پریس کانفرنس میں کہا شیخ رشید کی وگ اتار کرلانے والے کےلئے50 ہزار روپے انعام ہے جو بھی لے آئے اسے یہ انعام ملے گا۔

حنیف عباسی نے مدینہ واقعہ کو بھی سابق وزیراعظم سے جوڑتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایما پرمسجد نبوی ﷺ کےافسوس ناک واقعےکی منصوبہ بندی کی گئی۔

انھوں نے کہادشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نےکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ میں شامل رہا۔

حنیف عباسی نے وگ اتارنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔

حنیف عباسی نے کہا مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرنا چاہیے ، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے.

Comments are closed.