وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس موخر کرنے کی درخواست

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم شہبازشریف کی سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس موخر کرنے کی درخواست، صدارتی ریفرنس میں تاحیات نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ سے تشریح کرنے کا کہا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے،یہ درخواست جنرل ایڈجرنمنٹ منظور ہونے کی بنیادپر دائر کی گئی ہے۔

،وزیرعظم کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا کہ اٹھارہ اپریل سے سترہ مئی تک میری جنرل ایڈجرنمنٹ کی درخواست منظور کی جا چکی ہے ۔

درخواست کے مطابق دیگر تمام مقدمات میں التواء کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں اس لئے جنرل ایڈجرنمنٹ منظور ہونے کی بعد استدعا ہے کہ صدارتی ریفرنس کو سترہ مئی کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

Comments are closed.