کابینہ کا پہلا اجلاس ، ملک سے کرپشن ختم کردیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ، ملک سے کرپشن ختم کردیں گے، وزیراعظم شہبازشریف کا عزم ، ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال بہت کرپشن کی گئی ، مسائل بے شمارہیں کوئی جادو کی چھڑی نہیں بس محنت کرکے مشکلات سے نکلنا ہے۔

وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔۔وفاقی کابینہ کو ملکی معیشت،امن و امان سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

شہبازشریف نے کہا ہمیں خزانہ خالی ملا ہے۔۔۔ عوامی مسائل کے حل میں بھی مشکلات کاسامنا ہےوزیراعظم نے چینی کہاوت سنا کر کابینہ کو متحرک ہونے پر زور دیا.

انھوں نے کہا کہ چینی کہاوت ہے جہاں چیلنج ہے وہاں موقع بھی ہے،شہباز شریف نے کہا ساتھ ساتھ ہمیں زہریلے پراپیگنڈا کا حقائق کی مدد سے جواب دیناہے پہلے ملک کو مسائل سے نکالیں پھر سیاست ہوتی رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کابینہ میں بہت اہل اور تجربہ کار افراد شامل ہیں،آپ نے قربانیاں دیں، شک ملک قرضوں میں ڈوبارہے ،بجلی و ایندھن کے کارخانے بند ہیں ،کابینہ جنگی بنیادوں پر فعال ہو جائے، ہم چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

شہباز شریف نےکہا عزت کا تقاضا ہے کہ آپ خود کو مٹی سے مٹی بنا دیں۔ کابینہ اراکین نے مجھے گائیڈ کرنا ہے، مشورے اچھے اور تلخ بھی ہوں گے، ہم اتحاد سے چلیں گے تو ہم بڑی سے بڑی مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہمیں قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے ہیں، بلوچستان کےعوام کے مسائل پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، دیگرصوبوں کےمسائل پر بھی درددل کے ساتھ توجہ دی جائے گی۔۔چار سال اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments are closed.