اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وڈپٹی قاسم سوری برقرار

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مستعفی، تحریک عدم اعتماد پر کارروائی شروع کردی گئی.

اسد قیصر نے مستعفی ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی چیئر چئیرمین آف پینل میں شامل ایاز صادق کے سپرد کی جھنوں نے عدم اعتماد پر کارروائی شروع کردی.

اس سے قبل اسلام آباد افواہوں کی زد میں رہا رات کو عدالتیں کھل گئیں ، سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور ہائی الرٹ ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ ڈپٹی قاسم سوری نئے ڈپٹی کے انتخاب تک برقرار ہیں.

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ایک طرف رہ گئی اچانک طرح طرح کی غیر مصدقہ خبریں شروع ہوگئیں تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے کسی خبر کی تصدیق نہ ہو پارہی تھی ۔

رات نو بجے وفاقی کابینہ کا وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس بھی ہوا ، جس میں دھمکی آمیز خط ، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر ایک غیر مصدقیہ اطلاع یہ بھی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن کسی شہری کی طرف سے آئی ہے جس میں کسی اہم شخصیت کو ڈی ٹوٹیفائی کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

جاری ہے

پارلیمنٹ کے سامنے قیدیوں کی گاڑیاں پہنچی ہوئی ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں بھی ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے.

Comments are closed.