کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کافائنل آج رات 8 بجے

کراچی(محمد نعیم نذیر) آج کراچ کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن  کی ٹرافی پر قبضے کی جنگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گی۔

پی ایس ایل 4 فائنل کا آج کا میچ رات 8 بجے کھیلا جا ہے گا  جس کے لیے شائقین پُرجوش اور کھلاڑی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن بھی ہوا اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، ایسے میں سرفراز احمد نے بھی بھرپور جذبے سے جواب دیا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔

یہی نہیں ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹرافی کا جف سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کل شدت سے اس کو چاہتا ہوں آپ کو کیا لگتا ہے یہ میرے پاس آسکتی ہے؟۔

Comments are closed.