ہلال احمر اور این ڈی ایم اے کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

47 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ہلال احمر پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مابین”خدمت انسانیت“کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لئے باقاعدہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

اس حوالے سے تقریب این ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی ادداشت پر ہلال احمر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز اور این ڈی ایم اے کی جانب سے ممبر ڈی آر آر محمد ادریس محسود نے دستخط کئے۔

اس موقع پر ہلال احمر پاکستان کے چئیرمین ابرار الحق اور این ڈی ایم اے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی موجود تھے۔ شراکت داری کا یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان باہمی دلچسپی اور افہام و تفہیم کو
بڑھانے کے لیے وسیع فریم ورک فراہم کرے گا۔

کمیونٹیز بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (سی بی ڈی آر ایم)، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر)، آفات سے نمٹنے میں تعاون اور دیگر ہنگامی حالات کے شعبوں میں تیاری، تخفیف، خطرے میں کمی، امداد اور بحالی پر توجہ مرکوز کرنے والی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ہلال احمر ابرار الحق نے کہا کہ دونوں ادارے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (DRM) میں شامل کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

مقامی سطح پر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (CBDRR) سانحات کی روک روک تھام، تخفیف نقصانات سے متعلق دونوں اداروں کے مابین تعاون سے نہ صرف آفات سے متاثرہ آبادی کو منظم انداز میں مدد ملے گی بلکہخدمات کی فراہمی کو تیز تر اور موثر بنایا جائے گا۔

ابرار الحق نے کہا کہ ہلال احمر کے پاس رضاکاروں کا ایک بہت بڑا اثاثہہے اور اس کی ملک گیر موجودگی آفات یا ہنگامی حالات سے موثر طریقے سے نمٹنے کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر اور این ڈی ایم اے تحقیقی مطالعہ، علم کے تبادلے، تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کے لیے وسائل اور افرادی قوت کے لئے اکیڈمی کے ساتھ روابط اور شراکت داری قائم کریں گے۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کے لیے ہلال احمر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور ہلال احمر کی شراکت داری کمزور آبادیوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے طویل المدت منصوبوں پر کام کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ رضاکارانہ بنیاد پر شراکت،استعداد کار، صلاحیت بڑھانے سے متعلقٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں کمیونٹی کی شمولیت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذریعے ہلال احمر کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

Comments are closed.