جناب وزیراعظم ! اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیں، خلیل الرحمان قمر

56 / 100

فوٹو : فائل

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر بی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے غیر مطمئن نظر آرہے ہیں اسی لئے انھوں نے وزیراعظم سے مودبانہ گزارش کی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا کے زریعے وزیرِ اعظم عمران خان صاحب سے ایک مودبانہ گزارش کی ہے کہتے ہیں ، جناب وزیراعظم ! اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیں، خلیل الرحمان قمر کی درخواست ۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم پاکستان سے اپنے پرانے وعدے یاد رکھنے کی گزارش کی ہے اور آپ کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا ہُوا کوئی وعدہ یاد ہے یا نہیں؟

http://

پاکستان کے معروف لکھاری نے گزارش کی کہاللّٰہ سے ڈریں اور اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیں، کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا کہا تھا کچھ یاد ہے آپ کو؟

خلیل الرحمٰن قمر نے یہ ٹوئٹ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کیا ہے،حکومت نے گزشتہ دنوں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت160ہو گئی ہے۔

Comments are closed.