علیم ڈار کی طرف سے دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو

66 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کرکٹ کے میدانوں میں ہلکا پھلکا مزاق اور خوشگوار لمحات کھیل کے لطف کو دوبالا کر دیتے ہیں ایسی کی ایک کوشش عالمی شہرت یافتہ ایمپائر علیم ڈار نے بھی کی لیکن ناکام رہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی وکٹ لی تو جشن مناتے ہوئے عمران طاہر کے انداز میں دوڑ لگا دی۔

اس دوران ایمپائر علیم ڈار کی دوڑ کر دھانی کو پکڑنے کی کوشش ناکام رہی اور شاہنواز دھانی انھیں چکمہ دے کر ایک طرف سے نکل گئے اور دوڑتے ہوئے تماشائیوں کے سامنے جا کر جشن منایا اور داد سمیٹی ۔

http://

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے ایمپائر علیم ڈار کی طرف سے دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو پکڑنے کی مگر وہ کبڈی کے کھلاڑی کی طرح نکل گئے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دھانی نے دوڑ لگائی تو علیم ڈار انہیں پکڑنے کے لیے لپکے تاہم وہ ان کو چکما دے کر بھاگتے ہوئے آگے نکل گئے۔

قذافی سٹیڈیم میں یہ براہ راست مناظر دیکھ کر گراونڈ میں موجود تماشائی اور کمنڑی پینل بے ساختہ قہقے لگاتے اور تبصرے کرتے رہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے، 245رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 128پر آوٹ ہو گئی۔

Comments are closed.