گمشدہ شخص کی لاش124 سانپوں کے درمیان پڑی ہوئی ملی

17 / 100

میری لینڈ( ویب ڈیسک)گمشدہ شخص کی لاش124سانپوں کے درمیان پڑی ہوئی ملی، یہ واقعہ امریکی ریاست میری لینڈ کی چارلس کاونٹی میں پیش آیاہے۔

میڈیا رپورٹس میں پولیس کا حوالہ دے کربتایاگیا ہے کہ ایک 49سالہ امریکی شخص سانپوں کے ساتھ وقت گزار رہا تھا لیکن کچھ دن غائب ہونے پر اس کی تلاش کی گئی۔

پڑوسی نے بتایا کہ اس نے اپنی دیوار سے کھڑے ہو کر دیکھا تو اس شخص کی لاش سانپوں کے درمیان پڑی تھی، پولیس کے مطابق اسے اس گھر سے تقریباً 124 سانپ بھی ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان سانپوں میں سے بعض کو زہریلے سانپ کے طور پر شناخت کیا گیا، ان میں مختلف اقسام کے سانپ بشمول اژدھے، پھنکارنے والے سانپ، کوبرا اور بلیک ممبا شامل ہیں۔

چارلس کاونٹی کے شیرف آفس کے مطابق ان سانپوں کو ایک ٹینک نما پنجرے میں رکھا گیا تھا لیکن ایسا کوئی واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیاہے نہ ہی کوئی انسانی جان ضائع ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب مذکورہ بالا 49 سالہ مردہ شخص کافی دن نظر نہ آیا تو اس کے پڑوسی نے گھر میں جھانکا اور اسے زمین پر پڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے بظاہر کوئی گڑبڑ تو نظر نہیں آئی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے گھر میں مختلف قسم کے سانپ رکھے ہوئے تھے، جن میں ازگر، ریٹل ، کوبرا اور بلیک ممباس شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ متعلقہ محکمے کے اہلکار سانپوں کی جانچ کر رہے ہیں، کاؤنٹی کے چیف اینیمل کنٹرول افسر نے پولیس کو بتایا کہ انہیں 30 برس سے زائد عرصے میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

Comments are closed.