بچوں کیلئے 27 ہزار بیگز چینی قوم کا تحفہ ہیں، ابرار الحق

54 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ہلالِ احمر پاکستان اورچائنہ پاورٹی ایلیویشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے رواں برس اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں کے بچوں میں 27 ہزار کے قریب سکول بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد سمیت علاوہ تھرپارکر، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، نارووال، بہاولپور، ژوب، گوادر، گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں بھی پانڈا پیکس تقسیم کیے جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں قائم دیہی علاقوں کے سکولوں میں بھی آئندہ چند روز تک باقاعدہ ایک تقریب کے دوران تقسیم کا آغاز کردیا جائے گا۔

اِس موقع پر اپنے پیغام میں ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق کا کہنا تھا کہ پانڈا پیکس صرف سکول بیگزہی نہیں بلکہ بچوں کیلئے 27 ہزار بیگز چینی قوم کا تحفہ ہیں، ابرار الحق نے یہ تادم زندگی پاکستانی بچوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش ثبت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 62 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے جہاں خاطر خواہ تعلیمی سہولیات میسر نہیں۔پانڈا پیکس میں سٹیشنری، لنچ بکس، جیومینٹری بکس کے علاوہ مشقوں کیلئے عملی کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ دیہی علاقوں کے بچے مستفید ہو سکیں۔

ابرار الحق نے کہا کہ پانڈا پیکس کی تقسیم کے دوران کوویڈ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں سکول بیگز کی تقسیم ایک قابل ستائش قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر مشکل صورت حال اور مرحلے میں پاکستان کے قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ہلال احمر پاکستان اور چائنا ریڈ کراس سوسائٹی کے درمیان تعاون و اشتراک بڑھتے ہوئے لمحوں کے ساتھ مزید مضبوط و مستحکم ہو گا۔

واضح رہے کہ سال 2020ء میں بھی دیہی علاقوں کے سکولوں میں 20,000 سکول بیگ تقسیم کیے گئے تھے۔

Comments are closed.