کورونا وباء، خیبرپختونخواو پنچاب انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد

55 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) کورونا وباء، خیبرپختونخواو پنچاب انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، نئے نوٹی فکیشن کے مطابق آوٹ ڈور ڈائننگ ویکسینیٹیڈ افراد تک محدود رہے گی انڈور شادی تقریبات پر پابندی 15 فروری تک رہے گی۔

پنجاب حکومت کے نئے نوٹی فکیشن کے تحت انڈور ڈائننگ پر 31 جنوری تک پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ آوٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف کورونا ویکسینیٹیڈ افراد شرکت کرسکیں گے۔

پنجاب بھر میں تمام مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے، سنیما اور تھیٹر میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائے جاسکیں گےجبکہ 24 جنوری سے ہر قسم کے انڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیوٹ دفاتر 100 فیصد ویکسینیٹیڈ ملازمین حاضری کے ساتھ کام کرسکیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی.

اس کے علاوہ 24 جنوری سے پاکستان ریلوے میں 80 فیصد افراد بیٹھ سکیں گے، پنجاب حکومت نے تمام پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے لگائے جاسکیں گے۔

تمام تعلیمی اداروں میں 12 سال سے بڑی عمر کے طالبعلم 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیم جاری رکھ سکیں گے جبکہ 12 سے کم عمر طالبعلموں پر 50 فیصد حاضری فارمولا لاگو ہوگا۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر انڈور اور آوٹ ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مکمل فعال رہے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر 24 جنوری سے 15 فروری تک پابندی ہوگی۔

خیبرپختونخوا میں انڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 300 اور آوٹ ڈور میں 500 سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی اور 24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ کراٹے، باکسنگ، رگبی، مارشل ارٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ سنیما، تفریحی پارک، واٹر اسپورٹس، سوئمنگ پول میں بھی فل ویکسینٹیڈ 50 فیصد اجازت ہوگی۔

کے پی میں مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کیلئے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

سندھ میں کراچی اور حیدر آباد کیلئے انڈور ڈائننگ پر پابندی کا نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے جس کے تحت انڈور ڈائننگ پر پابندی 21 جنوری سے شروع ہوگی۔

Comments are closed.