شریفوں کو ن لیگ سےنکالنے کی نئی آڈیو آنے والی ہے، شہباز گل

شریفوں کی ڈاکٹرائن اقتدار میں آنا، مال بنانا، ڈیل کرنا اور بھاگ جانا

55 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ شریفوں کو ن لیگ سےنکالنے کی نئی آڈیو آنے والی ہے، شہباز گل کہتے ہیں چاروں شریف ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ سب کو فون کر کے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہوگئی ہے لیکن جب ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو وہ صفائیاں دے رہے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن خود کہہ رہی ہے بات ہو گئی ہے تاہم جب ہم نے سب کو بتایا کہ ایسا ہونے لگا ہے تو پھر چیخنے لگے ہیں یعنی کہ حزب اختلاف کی کاوشیں اپنے ہی دام میں صیاد آ گیا کے مصداق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں سے سوال ہے وہ پارٹی کو کیوں ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں، پہلی ڈیل شریف فیملی نے ضیاالحق اور دوسری جونیجو کے ساتھ کی تھی۔ نواز شریف نے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کی اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے الزام لگایا کہ ہر وقت ہر کسی سے ہر شے مانگنا شریف فیملی کی ڈاکٹرائن ہے، شریف فیملی نے ہر صحافی سے ڈیل کی.بات کی ہے اور ڈیل کے بعد ساری شریف فیملی منظر عام سے غائب ہو گئی

شریفوں کی ڈاکٹرائن اقتدار میں آنا، مال بنانا، ڈیل کرنا اور بھاگ جانا

ان کا کہنا تھاکہ پہلے ڈیل سے انکار کرتے رہے پھر کہا 10 کے بجائے 5 سال کی ڈیل ہے، مقصود چپڑاسی شریف فیملی کا 9 ہزار روپے پر ملازم ہے تو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 3700 کروڑ روپے کس نے ڈالے ؟

انھوں نے کہا کہ ایک نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے جس نئی آڈیو میں ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی بات ہے، شہباز گل نے کہا ن لیگ میں پانچواں شخص بھی 4 کے ٹولے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

پکڑے جانے پر ان کی کوشش ہے کہ ن لیگ پر قبضہ کر لیا جائے، شہباز شریف نے بھی کچھ لوگوں کو صحت کارڈز دیئے ہیں اور لاہور کے 2 اسپتالوں میں مبینہ طور پر 3 ارب روپے کا گھپلا کیا گیا۔ چاروں شریف ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے۔

شہباز گل نے کہا کہ شریفوں کی ڈاکٹرائن اقتدار میں آنا، مال بنانا، ڈیل کرنا اور بھاگ جانا ہے جبکہ شریف فیملی نے ڈیل کے لیے بیرون ملک سے بھی کالز کروائیں لیکن عمران خان نے ڈیل کا ویل پنکچر کر دیا۔

Comments are closed.