حوثی باغیوں کو ڈرون حملے پر سزا ضرور ملے گی، متحدہ عرب امارات

55 / 100

ابوظہبی(ویب ڈیسک) امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے حوثی باغیوں کو ڈرون حملے پر سزا ضرور ملے گی، متحدہ عرب امارات طرف سے کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں.

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ابوظہبی پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی.

اماراتی نیوز ایجنسی ‘وام’ نے ابوظہبی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بندرگاہ کے علاقے میں تین آئل ٹینکروں میں دھماکوں سے ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے حملے کے بعد بتایا ہے کہ ہلاکتوں کے علاوہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور یہ دھماکے مبینہ طور پر ڈرون حملوں کا نتیجہ تھے.

دوسری طرف یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں کی جانے والی ’فوجی کارروائی’ کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائیں گے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو ابوظہبی پورٹ کے نزدیک مصفح آئیکیڈ تھری کے علاقے میں تین آئل ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

ابوظہبی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بظاہر ڈرون جیسے تین اجسام دو مختلف علاقوں میں گرے اور ممکنہ طور پر انہی کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ بھی لگی۔

بتایا گیا ہے کہ جس مقام پر آگ لگی وہ تیل کی ریاستی کمپنی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کے تیل کے ذخائر کے قریب واقع ہے۔ ابوظہبی کی بندرگاہ کے علاوہ ایئرپورٹ کے علاقے میں بھی آتشزدگی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی میں آئل ٹینکرز پھٹنے کی اطلاعات کے بعد حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی تفصیلات جلد ہی منظرعام پر لائیں گے۔

حملے کے بعد حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سارئے نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ (باغیوں کی) مسلح افواج نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات میں اہم عسکری آپریشنز کی تفصیلات جاری کریں گے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کا حصہ ہے جو کہ یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف نبرد آزماہے۔

سعودی عرب ابوظہبی میں حوثیون کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں ان کی دہشتگرد کارروائیوں کا جواب عسکری اتحاد دے رہا ہے.

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ حوثی نہ صرف اس خطے بلکہ دنیا بھر کیلئے خطرہ ہیں.

بیان میں سعودی عرب کی طرف سے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہارکیا گیا ہے، ادھر امریکہ اور عرب ممالک نے بھی ابوظہبی پر حملوں کی مذمت کی ہے.

Comments are closed.